چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی

07:19 PM, 13 Jun, 2025

چمن: بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں جمعہ کے روز زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز چمن شہر سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہو کر گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کثیر تعداد میں افراد کو کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دیکھا گیا۔

تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چمن اور اس کے گرد و نواح کا علاقہ زلزلہ پیما خطے میں شامل ہے، جہاں وقفے وقفے سے معمولی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔

مزیدخبریں