ایران منجمد اثاثوں کی فوری بحالی سے متعلق دعوے غلط ہیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

10:55 AM, 13 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی سے متعلق خبروں اور دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بعض معلومات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ ڈیل کی صورت میں ایسا معاہدہ کیا جائے گا جس میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تمام سیکیورٹی خدشات کو دور کیا جائے گا۔

جے ڈی وینس کے مطابق ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی یا ان کی فوری رہائی سے متعلق یہ تاثر درست نہیں کہ صرف معاہدے پر دستخط ہوتے ہی رقوم جاری کر دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی معاملات کی پیش رفت ایران کی جانب سے طے شدہ شرائط کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں نہ صرف معاہدے پر پیش رفت ممکن ہوگی بلکہ پورے خطے کو معاشی فوائد بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔

امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ حتمی ڈیل اسی صورت میں ممکن ہوگی جب تمام فریقین اپنے اپنے سیکیورٹی اور سیاسی تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے متفقہ فریم ورک پر عمل کریں۔

مزیدخبریں