وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سنٹر شب قدر کا دورہ

12:08 PM, 13 Jun, 2026

چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سنٹر شب قدر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی آپریشنل تیاریوں اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے بیرون ملک سے آنے والے سٹیٹ گیسٹس کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے اہلکاروں کی جدید خطوط پر جاری تربیت اور مجموعی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید فعال اور مؤثر فورس کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیتی نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریاں انجام دے سکے۔

مزیدخبریں