اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ سے متعلق ایک اہم سفارتی عمل میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حوالے سے آئندہ ایک سے دو روز میں مثبت پیش رفت اور اچھی خبریں سامنے آنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اہم عالمی معاملات میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جاری سفارتی رابطوں کے مثبت نتائج کی توقع ہے اور جلد اس حوالے سے خوش آئند پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔