ٹی وی پر بڑھتی فحاشی کیخلاف پیمرا حرکت میں آگیا

اسلام آباد: ٹی وی چینلز پر بڑھتی ہوئی فحاشی کے پیش نظر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے چینل مالکان کے ساتھ جمعرات کے روز مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

سرکاری ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیمرا کو ناظرین کی بڑی تعداد کی طرف سے نجی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے ڈراموں، کمرشلز اور مارننگ شوز کے معیار میں گراوٹ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ٹی وی پروگرامز میں بہتری لانے کیلئے پیمرا نے پی بی اے اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے نمائندوں کے ساتھ جمعرات کو مشاورتی نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں یہ تمام مسائل زیر بحث لائے جائیں گے۔

97db031274fc1a331e92562fc4fe0a6a