پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ملک میں شدید گرمی کی پیش نظر پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات دینےکا اعلان کر کیا گیا ۔

نیو  نیوزکے مطابق پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا۔ جس کے بعد سرکاری اورنجی اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جب کہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اللہ بخش کے مطابق اگرمئی میں موسم زیادہ گرم ہوا توشیڈول میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے اوررمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کارصبح 7:00 بجے 11 بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 یا 16 مئی کو ہوگا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں