لاہور: طالبعلم نے ٹیچر کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

لاہور: طالبعلم نے ٹیچر کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار
کیپشن: پولیس نے 18 سالہ ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب/ نیو نیوز

لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے طالب علم نے تیز دھار آلے سے اپنے ہی سکول کی ٹیچر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔

المناک واقعہ سندر میں پیش آیا جہاں نویں جماعت کے 18 سالہ طالب علم رضوان نے اپنے ہی مستقبل کو سنوارنے والی ٹیچر کو تیز دھار آلے سے حملہ کر کے موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

ٹیچر نے رضوان کی پڑھائی میں عدم دلچسپی پر اس کے والدین کو آگاہ کیا تو رضوان نے ناراض ہو کر پرنسپل شگفتہ پر تیز دھار چھری سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے میں پرنسپل شگفتہ جاں بحق ہو گئی جبکہ بہن فوزیہ شدید زخمی ہوئی۔

شدت غم سے نڈھال مقتولہ ٹیچر شگفتہ کے والد نے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاگرد کے ہاتھوں ٹیچر کا قتل جہاں معاشرے کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے وہیں اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔