کراچی پولیس آفس پر حملے میں ملوث 2 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک 

کراچی پولیس آفس پر حملے میں ملوث 2 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک 
سورس: File

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 17 فروری کو کراچی پولیس آفس پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی کراچی میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

سی ٹی ڈی افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ کچے کے راستے دہشت گرد حب سے کراچی میں داخل ہو رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی ۔ جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد شدید زخمی ہوئے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

شرجیل میمن کے مطابق زخمی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے پاس خودکش جیکٹ بھی موجود تھی۔ گرفتار دہشت گردوں میں مہران اور عبدالعزیز شامل ہیں۔ ہلاک اور گرفتار ملزمان سے ایک خودکش جیکٹ، تین پستول، دو موٹرسائیکلیں اور 80 گولیاں برآمد ہوئیں۔‘

مصنف کے بارے میں