اگر خواجہ آصف میں اخلاقی جرات ہوتی تو وہ مستعفی ہو جاتے: اسد قیصر

03:13 PM, 13 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر الزام عائد کیا کہ ان میں اخلاقی جرات ہوتی تو وہ مستعفی ہو جاتے۔ اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف کی سیاست کا محور صرف پی ٹی آئی اور اس کے سوشل میڈیا پر حملے ہیں، جبکہ مسائل کا اصل ذمہ دار ان کی اپنی حکومتی نااہلی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وزیر دفاع نے ملک کی موجودہ مشکلات کا الزام پی ٹی آئی پر ڈال دیا، حالانکہ یہ مسائل حکومت کی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کے خراب ہونے میں اس حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔

سابق سپیکر نے کہا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے کاروبار بند ہیں، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، اور امن و امان کی صورتحال دو صوبوں میں خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے خارجہ پالیسی پر بھی بات کی اور کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کیونکہ افغانستان ایک جنگ زدہ ملک ہے اور پاکستان ان کے ساتھ دشمنی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، اسد قیصر نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر زور دیا

مزیدخبریں