زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی، کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 83 کروڑ ڈالر

05:13 PM, 13 Mar, 2025

کراچی :  گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 مارچ کو ملک کے سرکاری ذخائر 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب، کمرشل بینکوں کے پاس 7 مارچ تک 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

اس طرح مجموعی طور پر ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 7 مارچ تک 15 ارب 98 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔

مزیدخبریں