وزیراعظم شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

09:17 AM, 13 Mar, 2026

جدہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے سعودی عرب کی دیرینہ حمایت کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مشکل حالات میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی اور اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی امن قائم رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مزیدخبریں