پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں اتاڑ چڑھاؤ جاری

11:55 AM, 13 Mar, 2026

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,53,800 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، لیکن کچھ دیر بعد مارکیٹ میں بہتری آئی اور انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,54,899 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

بعد ازاں، انڈیکس میں دوبارہ کمی دیکھی گئی اور یہ 1,54,216 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس یومیہ بلند ترین 1,58,624 اور کم ترین 1,55,652 پوائنٹس کی سطح پر رہا، اور یومیہ 318 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1,55,858 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدخبریں