آپریشن “غضب للحق” ، پاکستانی فضائیہ کا افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب حملہ

01:19 PM, 13 Mar, 2026

اسلام آباد: پاکستان کی فضائیہ نے آپریشن “غضب للحق” کے تحت افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد کیمپ، بشمول فوجی تنصیبات کو تباہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا، جبکہ قندھار میں تراوو کیمپ کے ساتھ ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج اور لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی نشانہ بنایا گیا۔ پکتیا میں شیرناؤ دہشت گرد کیمپ پر بھی حملہ کیا گیا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں