عمیر جیسوال نے سابقہ اہلیہ کی بے وفائی کی تصدیق کر دی

01:56 PM, 13 Mar, 2026

لاہور : معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار عمیر جیسوال نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید نے انہیں دھوکہ دیا۔

سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران عمیر جیسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی، جس کے بعد یہ جوڑا کئی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آیا تاہم دونوں کے درمیان تقریباً ایک سال تک خاموشی کے بعد جنوری 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ بظاہر وہ اس وقت بھی اپنے اپنے شریکِ حیات کے ساتھ شادی شدہ تھے۔

اس اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں پر بے وفائی کے الزامات لگائے گئے، جن کی حال ہی میں عمیر جیسوال نے خود سوشل میڈیا پر بالواسطہ تصدیق کر دی۔

عمیر جسوال نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بے وفائی کرنے والے ساتھیوں کے بارے میں ایک معنی خیز اقتباس شیئر کیا جس میں لکھا کہ معذرت، اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکا کرتے ہیں تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور 2026 میں ہمیں اسی رویے کو معمول بنانا چاہیے۔

اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے مرد و خواتین دونوں کے اس رویے کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا ہے جو اپنے شریکِ حیات کے ساتھ بے وفائی کرتے ہیں، اطلاعات کے مطابق عمیر جیسوال خود بھی ایک رشتے میں دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں۔

مداح بھی ان کی پوسٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

صارفین کے مطابق بے وفائی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے کیونکہ یہ ناقابلِ قبول عمل ہے، اور لوگوں کو درست مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایسے افراد سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔عمیر جیسوال نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ بے وفائی ناقابلِ قبول عمل ہے اور لوگوں کو ایسے رویے سے دور رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں