پنجاب میں بارشوں کا الرٹ: پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، کل سے بادل برسنے کا امکان

04:23 PM, 13 Mar, 2026

لاہور : پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں کل سے 16 مارچ کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ صوبے میں داخل ہونے کو ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق درج ذیل علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے     ۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، گجرات اور شیخوپورہ،    دیگر علاقے: سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ مری اور گلیات جانے والے سیاحوں کو موسم کی صورتحال دیکھ کر سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔    گندم کی کٹائی اور دیگر فصلوں کے حوالے سے کسانوں کو محتاط رہنے اور موسم کے مطابق انتظام کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ واسا اور دیگر اداروں کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں