پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

05:48 PM, 13 Mar, 2026

کراچی: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 71 ڈالر کم ہو کر 5105 ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد دو دن میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

مزیدخبریں