بھارت کی ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کیخلاف ورزی، 3 افراد زخمی

بھارت کی ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کیخلاف ورزی، 3 افراد زخمی

راولپنڈی: مودی سرکار خطے میں امن کی دشمن بن گئی۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ کے شعلوں کو پھر ہوا دینے لگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ صبح سات بجے سے جاری ہے۔ کوٹ کتیرا، کھوئی رٹہ، سبز کوٹ، تندر، خنجر اور باروہ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کی گئی۔ بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں حاجی یونس، ریحانہ بی بی اور ثمینہ بیگم شامل ہیں۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں اور توپیں خاموش کرا دیں۔

دو دن پہلے بھی بھارتی فورسز نے ٹنڈر، سبز کوٹ، کھوئی رٹہ، بارن، بکسر اور خنجر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری محمد رضوان شہید جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

گزشتہ مہینے بھمبر میں سماہنی سیکٹر پر مکار بھارت کی بزدل فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور آبادیوں پر بھی گولے داغے۔ مقبوضہ کشمیر پر ناجائز تسلط برقرار رکھنے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے بھارت آئے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

واضح رہے بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں بار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر چکا ہے جس سے متعدد پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں