گوادر: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 9 مزدور جاں بحق

گوادر: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 9 مزدور جاں بحق

گوادر: امن دشمنوں نے گوادر کے علاقے پشگان اور  گنز   میں روزگار کے لئے گئے مزدروں کو نشانہ بنا ڈالا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 9 مزدروں کو ابدی نیند سُلا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مزدور زخمی بھی ہوئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اپریل میں بھی ضلع خاران میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ایک سڑک کی تعمیر میںمزدور مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

صوبہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا شکار ہے۔ یہاں مختلف تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں، سرکاری افسران اور حکومتی عہدیداروں کے اغوا اور قتل کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں