راولپنڈی : پاک فوج سابق وزیر اعظم نواز کے متنازع بیان پر کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تجویز دی گئی تھی، اس اہم اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نے ہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔جس میں 150 لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔