کہا تھا نا، تم کو ایک شخص بہت یاد آئے گا، مریم نواز

09:12 PM, 13 May, 2019

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ ” کہا تھا نا، تم کو ایک شخص بہت یاد آئے گا“۔

تفصیلات کے مطابق، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت صرف نواز شریف ہی زیر عتاب نہیں بلکہ اس ملک کے 22کروڑ عوام بھی زیر عتاب ہیں، انہوں ٹوئٹ میں مزید کہا کہ، ”کہا تھا ناکہ تم کو ایک شخص یاد آئے گا“۔

یادرہے کہ مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر بننے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو گئیں ہیں اور لیگی کارکنوں کی حوصلہ آفزائی کے لیے ٹوئٹ کا جواب بھی دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں