بھارت:انتخابی مہم کے دوران مودی سے مماثلت رکھنے والے شخص ابھینندن کی دھوم

بھارت:انتخابی مہم کے دوران مودی سے مماثلت رکھنے والے شخص ابھینندن کی دھوم
کیپشن: image by Facebook

نئی دہلی : بھارت میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعطم مودی سے مماثلت رکھنے والے شخص نے دھوم مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مماثلت رکھنے والے شخص ابھینندن نے انتخابی مہم کے دوران اپنے جلوے بکھیر کر لوگوں کو حیران کر دیا ۔

انتخابی مہم کے دوران ابھینندن لوگوں کو یقین دلاتے رہے کہ وہی اصل نریندرا مودی ہیں اور اپنی جماعت کی چرچا بھی خوب کی ۔

مودی سے مماثلت رکھنے والے شخص کو دیکھ کر لوگوں کی کثیر تعداد ابھینندن کے گرد جمع ہوگئی ۔