پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرے گا، دفتر خارجہ
کیپشن: شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال زیرغور آئے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:  پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود ایس سی او وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں شریک ہوں گے۔


ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے وزرائےخارجہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال زیرغور آئے گی، اجلاس کا مقصد کورونا وباء کے خلاف تنظیم کے رکن ممالک کے مابین اظہار یک جہتی کو بڑھانا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سطح پر کورونا وباء کیخلاف مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔

واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم ایک سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعاون تنظیم ہے جس میں پاکستان کو باضابطہ طور پر 2017 میں بطور رکن شامل کیا گیا۔