پراپیگنڈا عمران خان کی ناقص طرز حکومت اور نااہلی کو نہیں چھپا سکتا: شہباز شریف

پراپیگنڈا عمران خان کی ناقص طرز حکومت اور نااہلی کو نہیں چھپا سکتا: شہباز شریف
کیپشن: عمران خان آج تک ایک بھی ثبوت عدالتوں میں پیش نہیں کر سکے، شہباز شریف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان میڈیا پر روایتی ہھتکنڈوں کے ذریعے اپنی ناقص طرز حکومت اور نااہلی نہیں چھپا سکتے۔


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ افسوس ہوتا ہےکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے10 ارب روپے کی رشوت کی آفر کا الزم عائد کیا، پھر مجھ پر ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کا ایسا الزام لگایا گیا جو چینی حکومت نے مسترد کر دیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان آج تک ان حوالوں سے ایک بھی ثبوت عدالتوں میں پیش نہیں کر سکے۔