ریگولیٹری ڈیوٹی  ختم، گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں ورنہ سخت کارروائی: حکومت کا بڑا فیصلہ

 ریگولیٹری ڈیوٹی  ختم، گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں ورنہ سخت کارروائی: حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کار ڈیلرز  کو  وارننگ دی ہے کہ  حکومت کی طرف سے ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو سخت کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر تجارت  نے کہا کہ لگژری اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم ہوئی لیکن  گاڑیوں کی قیمتیں کم نہ ہوئیں۔

نوید قمر کا کہنا تھا  آئندہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدےکے بعد لیٹر آف کریڈٹ ایل سیز کھولنے پر پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، ایل سیز کے دوبارہ کھلنے سے برآمدی صنعتوں کے لیے خام مال آسانی سے دستیاب ہوگا۔