پاک بحریہ کا نیا ملی ترانہ "اے وطن" جاری، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

12:18 PM, 13 May, 2025

اسلام آباد  : پاک بحریہ نے مسلح افواج کے اتحاد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ملی ترانہ "اے وطن" جاری کر دیا ہے۔ یہ ترانہ قومی یکجہتی، دفاعی عزم اور وطن سے محبت کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔

یہ ترانہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کی مشترکہ کامیابیوں کے پس منظر میں جاری کیا گیا ہے۔ ترانے میں افواج کے جوانوں کی قربانیوں، بہادری اور حب الوطنی کو سراہا گیا ہے۔

"اے وطن" صرف ایک ترانہ نہیں بلکہ قوم کے دفاعی حوصلے اور قومی جذبے کا آئینہ دار ہے، جس میں ان سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔ ترانے کا مقصد قوم اور افواج کے درمیان قوتِ اتحاد اور قومی سلامتی کے لیے پختہ عزم کو اجاگر کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں