چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر مستعفی، استعفیٰ پارٹی قیادت کے کہنے پر دیا

03:16 PM, 13 May, 2025

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کے چیئرمین جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پیش کر دیا ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق، استعفیٰ پارٹی قیادت کی ہدایت پر دیا گیا ہے کیونکہ عمران خان نے خود جنید اکبر کو چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔ استعفے سے قبل جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی، جس میں پی اے سی کے عہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ جنید اکبر نے حالیہ دنوں میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف بھی کیا تھا، جسے سیاسی حلقے استعفیٰ کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔

جنید اکبر مستعفی؟ وجہ کیا تھی؟

مزیدخبریں