پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن جاری، 12 ہزار 500 سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

03:40 PM, 13 May, 2025

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کا قبل از حج آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے تحت اب تک 12 ہزار 500 سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ پی آئی اے نے یہ مرحلہ 40 خصوصی پروازوں کے ذریعے مکمل کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن 29 مئی تک جاری رہے گا، جس میں مجموعی طور پر 36 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ 20 مئی سے پروازوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جس میں عازمین کو جدہ منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں