عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان

04:16 PM, 13 May, 2025

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ اماراتی فلکیاتی ماہرین کے مطابق 6 جون 2025 کو عید الاضحیٰ کا پہلا دن متوقع ہے۔

عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن اور اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگرانِ اعلیٰ، ابراہیم الجرون کے مطابق، ذوالحجہ کا چاند منگل 27 مئی کو شام 7:02 بجے پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد 38 منٹ تک آسمان پر نظر آئے گا۔ ان حسابات کی روشنی میں بدھ 28 مئی کو یکم ذوالحجہ اور جمعرات 5 جون کو وقوف عرفہ ہوگا۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جمعہ سے شروع ہوں گی اور اتوار تک جاری رہیں گی، جس سے شہریوں کو متوقع طور پر 4 دن کی مسلسل چھٹی میسر آئے گی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ کی خوشی میں 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ 17 اور 24 مئی کو دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری امور متاثر نہ ہوں۔

مزیدخبریں