اسلام آباد: بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کی مالی اور تکنیکی معاونت کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، کالعدم تنظیموں کو تربیت، فنڈنگ، اسلحہ اور طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں بدامنی اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اسلم اچھو نے 2016 میں جعلی افغان پاسپورٹ پر بھارت کا سفر کیا، وہاں را کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور طبی علاج دہلی کے اسپتال میں حاصل کیا۔ یہی اسلم اچھو 2018 میں چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور اس کے بیٹے ریحان کو دالبندین حملے میں ملوث پایا گیا۔
مزید برآں، موجودہ بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب بھی جعلی شناخت پر بھارت کا دورہ کر چکا ہے اور کراچی ایئرپورٹ اور جعفر ایکسپریس حملے جیسے واقعات کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا ہے۔
بلوچ نیشنل آرمی کے دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ اسے بھارت میں علاج کی سہولت دی گئی اور را کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق، بھارت میں را کی سرپرستی میں 21 سے زائد دہشتگرد کیمپس قائم ہیں، جن میں راجستھان سرفہرست ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ نیٹ ورک سی پیک کو نقصان پہنچانے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور چین کے ساتھ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
India Exposed: Solid Proof of Sponsoring Terrori*m in Balochistan! | Breaking News