مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں: بھارتی معیشت بحران کا شکار، سٹاک مارکیٹ ایشیا کی کمزور ترین مارکیٹ بن گئی

12:55 PM, 13 May, 2026

نئی دہلی/ نیویارک:عالمی معاشی جریدے 'بلوم برگ' نے مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے بھارتی معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اس وقت شدید معاشی پستی اور بحرانوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے، جہاں آنے والے دنوں میں توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور معاشی دباؤ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کے باعث اس وقت ایشیا کی کمزور ترین مارکیٹ بن چکی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متزلزل ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مہنگائی کی لہر مزید شدت اختیار کرے گی اور تیل کا بحران سنگین تر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت کی سرکاری تیل کمپنیوں کو اس وقت ہر ماہ تقریباً 300 ارب روپے کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جو ملکی معیشت پر ایک بڑا بوجھ بن چکا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی نااہلی اور غلط ترجیحات نے بھارتی عوام کو معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں