لاہور/وزیر آباد :لاہور سے گرفتار ہونے والی بین الصوبائی منشیات فروش انمول عرف پنکی کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملزمہ کی زندگی کے پوشیدہ گوشوں سے پردہ اٹھتے ہی معلوم ہوا ہے کہ اس نے چار شادیاں کر رکھی تھیں، جن میں سے دو شادیاں منشیات کے دھندے سے وابستہ افراد سے ہوئیں۔
تحقیقات کے مطابق پنکی کا ایک شوہر سابق پولیس انسپکٹر بھی رہ چکا ہے۔ ملزمہ کی صرف دو شادیاں رجسٹرڈ تھیں جبکہ باقی غیر رجسٹرڈ تھیں۔ 'نیو نیوز' نے ملزمہ کے ایک شوہر، وزیر آباد کے رہائشی ناصر علی کے شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کر لی ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ ناصر علی اپنی بیوی پنکی کے ساتھ مل کر آن لائن منشیات فروشی کا مکروہ دھندا کرتا تھا۔ یہ میاں بیوی رائیڈرز کے ذریعے پارسل بک کروا کر منشیات کی ہوم ڈلیوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، تاکہ قانون کی نظروں سے بچ سکیں۔
منشیات ڈیلر ’پنکی‘ کی 4 شادیوں کا انکشاف: پولیس انسپکٹر اور منشیات فروش بھی شوہروں میں شامل، آن لائن نیٹ ورک بے نقاب
04:19 PM, 13 May, 2026