صدر ٹرمپ کی بیجنگ آمد: چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال

05:15 PM, 13 May, 2026

بیجنگ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اہم سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام نے امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں صدارتی محل روانہ کیا گیا۔

اس دورے کو عالمی منظر نامے میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کا بنیادی ایجنڈا درج ذیل اہم نکات پر مشتمل ہے۔
 دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا محور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والے اثرات ہوں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس ملاقات سے تنازع کے خاتمے کے لیے کوئی اہم سفارتی راستہ نکل سکے گا۔ملاقات میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بیجنگ میں ہونے والے ان مذاکرات میں عالمی امن اور استحکام کے لیے چین اور امریکہ کے مشترکہ کردار پر بھی غور ہوگا۔
بیجنگ میں امریکی صدر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے نتائج نہ صرف پاک چین اور پاک امریکہ تعلقات بلکہ پوری دنیا کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔

مزیدخبریں