عمراکمل نے انتقال کی خبر پر ‘ویری نائس’ لکھ دیا، تنقید کے بعد معذرت

عمراکمل نے انتقال کی خبر پر ‘ویری نائس’ لکھ دیا، تنقید کے بعد معذرت

لاہور: پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے سابق آسٹریلین فاسٹ بولر میکس واکر کے انتقال کی خبر پر ٹوئٹر پر ’بہت اچھا ‘کا کمنٹس لکھ دیا، جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، غلطی کا احساس ہوتے ہی اُنہوں نے معذرت کرلی۔

شادی  کی تقریب میں فل ڈرائیو ٹھمکے ، تھیٹر  میں  لڑائی اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ٹریفک اہلکار سے لڑائی ۔ پاکستان کرکٹ کا  مسقبل قرار دیئے جانے والے  عمراکمل ا یسی حرکتوں سے میڈیا میں ان رہتے   ہیں۔اب ان کا ایک اور کارنامہ  ملاحظہ فرمائیں۔

سابق آسٹریلین فاسٹ بولر میکس واکر کے انتقال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نے ٹوئٹر پر اظہار افسوس کیا، اس ٹوئٹ پر عمر اکمل نے ’ ویری نائس‘لکھ دیا، بس پھر کیا تھا۔ اُن پر ہر جانب سے تنقید شروع ہوگئی، اُن کے اس ریمارکس پر مختلف قسم کے کمنٹس آنے لگے۔

ساتھی کھلاڑی احمد شہزاد کی توجہ دلانے پر عمر اکمل کو غلطی کا احساس ہوا تو اُنہوں نے ٹوئٹر پر سب سے معذرت کرلی ان کی اس کوشش پر  بس اتنا ہی کہا جاسکتا ہے   کہ  اگر اسی طرح کی ’حرکات‘ پر  ہی توجہ دیتے رہیں گے تو پھر میڈیا میں ان اور ٹیم سے آوٹ رہنا ہی ان کا مستقبل ہے