ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہیگا تاہم فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب : گوجرانوالہ 04 ، گجرات 02، ، منگلا، جہلم،سیالکوٹ سٹی اور ایر پورٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ی گئی۔