تحریک انصاف اصولی سیاست کر رہی ہے ، چودھری سرور

سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کیساتھ ہیں تاہم حکمرانوں کو اپنی تر جیحات ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر بنانا ہونگیں ورنہ ملک میں مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے ۔

تحریک انصاف اصولی سیاست کر رہی ہے ، چودھری سرور

لاہور:سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کیساتھ ہیں تاہم حکمرانوں کو اپنی تر جیحات ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر بنانا ہونگیں ورنہ ملک میں مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے ۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور کر پشن ملک کیلئے ناسوربن چکے ہیں انکو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ۔دہشت گرد کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک انچ پر کل نہیں آج ہی عمل کر نا ضروری ہوچکاہے ۔تحریک انصاف اصولوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے جس پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سی پیک سے بلوچستان میں امن و امان ...وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مخالفین کو آئینہ دکھا دیا 

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزیدکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو سنجیدہ کوششوں کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی بلاتفر یق ایکشن لینا ہوگا تاکہ ملک میں امن کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحر یک انصاف افواج پاکستان کیساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی اور کر پشن دونوں ملک کیلئے ناسو بن چکے ہیں۔