گورنر سندھ کی طبیعت اچانک خراب ، نجی اسپتال منتقل

 گورنر سندھ کی طبیعت اچانک خراب ، نجی اسپتال منتقل

کراچی: سندھ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ان کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر کلفٹن کراچی کے نجی اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو سانس میں دشواری کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کو انہائی نگہداشت کے وارڈ( ئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔