نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری

نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ اس موقع پر شریف خاندان کے عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں