اس حکومت کو سمندر برد نہ کیا تو ملک کی سلامتی کا سوال پیدا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

اس حکومت کو سمندر برد نہ کیا تو ملک کی سلامتی کا سوال پیدا ہو گا، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: اس حکومت کو سمندر برد نہ کیا تو ملک کی سلامتی کا سوال پیدا ہو گا، مولانا فضل الرحمان
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے اور تاریخ گواہ ہے جہاں اقتصادی بحران آیا وہاں بغاوت نے جنم لیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے تنگ عوام نے بچے فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں اور پارلیمنٹ لاجز کے سامنے لوگوں نے بچے برائے فروخت رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہو تو قومیں بھی مضبوط ہوتی ہیں لیکن یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے۔ تاریخ گواہ ہے جہاں اقتصادی بحران آیا وہاں بغاوت نے جنم لیا۔ اس حکومت کو سمندر برد نہ کیا تو ملک کی سلامتی کا سوال پیدا ہو گا اور ہم ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی دنیا بھر میں رسوائی ہو رہی ہے اور ہم بھیک مانگ کر دن رات گزار رہے ہیں۔ قوم کی رسوائی کا سبب بننے والوں کو حکمرانی کا حق حاصل نہیں ہے۔

پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے جبکہ ملک میں مزدور، دکاندار اور پیشہ ور لوگ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان دنیا میں تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔