چین کے صدر شی جنپنگ دسمبر کے وسط میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

چین کے صدر شی جنپنگ دسمبر کے وسط میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بالی:   چین کے صدر شی جنپنگ دسمبر کے وسط میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات  کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے دسمبر کے وسط میں چینی صدر کی سعودیہ آمد کی تصدیق کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ  چین سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الاشتراکی سرمایہ کاری ہے۔ دور ہ کا مقصد  تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی اور علاقائی سلامتی کا فروغ ہے ۔

سعودی وزیر عادل الجبیر   کا کہنا ہے کہ  یہ دورہ غیر معمولی نہیں۔ ہمارا بہت کچھ داؤ پر لگا ہے۔ ایسے دورے ہمارے   تجارتی شراکت دار بھی کرتے ہیں،

واضح رہے کہ چینی صدر کے دورۂ سعودی عرب کے بارے میں تاحال چین کی جانب سے   تصدیق نہیں کی گئی ۔


 

مصنف کے بارے میں