کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی سے سیف سٹی سسٹم کے آلات چوری

03:11 PM, 13 Nov, 2025

کراچی : کراچی میں جرائم کی نگرانی کے لیے نصب سیف سٹی سسٹم کے قیمتی آلات بھی چوروں کے ہدف پر آ گئے ہیں۔

ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کیمروں کے لیے نصب ڈسٹری بیوشن بکس چوری کر لیے گئے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ چوری کے بعد متاثرہ کیمرے بند ہو گئے، جنہیں مزید نقصان سے بچانے کے لیے کھمبوں سے اتار کر محفوظ کر لیا گیا۔

ڈی جی نے بتایا کہ کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے آلات کے تحفظ کے لیے پہلے ہی ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ انہوں نے اس چوری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے شہر کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم پر اثر پڑ سکتا ہے۔ پولیس کو تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مضبوط بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں