کراچی: سونے کی قیمتوں میں آج بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے تحت فی تولہ سونے کی قیمت میں 8300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7116 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 83 ڈالر کے اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی تھی۔