اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ آج (ن) لیگ نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا اور آج نواز شریف کی بیرون ملک پڑی لوٹی ہوئی رقم کو بچایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج احسن اقبال کا عدالت کے باہر رینجرز سے متعلق ڈراما سمجھ آیا جو نیب جج کو غیر محفوظ کرنے کے لیے تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے قوم اس کے خلاف تیار ہو اور اپنے ریاستی اداروں کا دفاع کرے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اداروں کی تباہی کا مطلب ریاست کی تباہی ہے اور یہ شریفوں کا ایجنڈا ہے جسے قوم کو ختم کرنا ہے۔
یاد رہے آج نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے کارورائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کر دی جس کے باعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں