نیشنل ٹی 20  کپ کا فائنل ،کے پی کے نے اپنے نام کر لیا 

Khyber Pakhtunkhwa,final,NationalT20Cup,Central Punjab,

لاہور:نیشنل ٹی 20  کے فائنل میں   کے پی نے سینٹرل پنجاب کو   سات وکٹوں    سے شکست    دے   ٹائٹل اپنے نا م کر لیا ، کے پی  نے مسلسل   دوسری  مرتبہ  نیشنل  ٹی 20  کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نیشنل ٹی 20  کے فائنل میں   کے پی نے سینٹرل پنجاب کو   سات وکٹوں    سے شکست    دے   ٹائٹل اپنے نا م کر لیا ،دفاعی چیمپئین  اپنے ٹائٹل کا دفاع کر نے میں کامیاب  رہی ،پہلے کھیلتے ہوئے   سینٹرل پنجاب  148 رنز ہی بنا سکی ،احمد  شہزاد 44 اور کامران اکمل  نے 42 رنزبنائے ،محمد عمران اور  کپتان افتخار احمد  نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں کے پی نے ہد ف  تین وکٹوں  کے نقصان پر پورا کر لیا ،کے پی کی جا نب سے  کپتان  افتخار احمد 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،سینٹرل پنجاب کی جا نب سے سمین گل اور  محمد فیضان نے ایک ایک کھلاڑی  کو آؤٹ کیا ۔

نیشنل  ٹی 20 کی فاتح ٹیم کو  ٹرافی اور پچاس لاکھ   انعام میں دیا  گیا ۔