خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ آج ہوگی

10:35 AM, 13 Oct, 2025

پشاور : خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، جس کے لیے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ صبح 10 بجے شروع ہو گی۔ اس اہم انتخاب میں پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں ہیں، جن کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔ دیگر امیدواروں میں جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہان شامل ہیں۔

ادھر، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں کسی ایک امیدوار پر اتفاق کرنے میں ناکام ہو گئیں، جس کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے وزیراعلیٰ کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں۔

پی ٹی آئی نے ن لیگ اور اے این پی سے تعاون کی درخواست کی ہے، اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام اور اے این پی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں جماعتوں نے مشاورت کے لیے مرکزی قیادت سے رابطہ کرنے کی بات کہی ہے۔

مزیدخبریں