کسی کی پرچی پر نہیں ، اپنی محنت سے وزیراعلی بنا ہوں ، سہیل آفریدی

12:47 PM, 13 Oct, 2025

پشاور: خیبر پختونخوا کے نو منتخب  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک معمولی پارٹی  ورکر کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔

 قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کا سیاست میں کوئی بڑا خاندان نہیں ہے، نہ ہی ان کا کوئی بھائی، والد یا چچا سیاست میں ہے، لیکن عمران خان نے ان کی محنت اور لگن کو تسلیم کیا اور انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز کیا۔

انہوں نے کہا کہ "میں پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، بلکہ محنت اور لگن کے ذریعے اس مقام تک پہنچا ہوں۔" ان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں، پھر پختون اور قبائلی ہیں۔ سہیل آفریدی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی کا نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے وہ خود کو بڑا یا لیڈر نہیں سمجھتا، بلکہ حقیقی قائد وہ ہوتا ہے جو عوام کی خدمت کرے اور اپنے ملک و قوم کے لیے کام کرے۔

مزیدخبریں