ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

10:18 PM, 13 Oct, 2025

 شرم الشیخ :وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "امن کا علمبردار" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے ذریعے لاکھوں قیمتی جانیں بچائیں۔

وزیراعظم کا یہ بیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے دوران سامنے آیا، جہاں امریکا، مصر، قطر اور ترکیے سمیت کئی ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا "آج پوری دنیا کے لیے ایک بہت بڑا دن ہے۔ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی نئی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے اس تاریخی معاہدے کے لیے تمام دوست ممالک کے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں شرکت کے دوران غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑا ہے، اور یہ معاہدہ اس جدوجہد میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

غزہ امن معاہدے کا مقصد جنگ بندی، انسانی امداد کی بحالی، قیدیوں کا تبادلہ، اور غزہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہے۔ عالمی برادری اس پیش رفت کو خطے میں دیرپا امن کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دے رہی ہے۔

مزیدخبریں