وزیراعظم 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

لاہور: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے72 ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ اقوام متحدہ کی۔ایک سو ترانوے رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مباحثے کا آغاز 19 ستمبر سے ہو گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سائیڈ لائنز پر امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہو گی۔

یاد رہے شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ پہلا خطاب ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں