جلالپور بھٹیاں: نجی کالج کی بس کو حادثہ ،2 طالب علم جاں بحق ، 15 زخمی

جلالپور بھٹیاں: نجی کالج کی بس کو حادثہ ،2 طالب علم جاں بحق ، 15 زخمی

جلال پوربھٹیاں(محمدزاہدمنیرنمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں): طلباء کو حافظ آباد سے چک بھٹی واپس لانے والی نجی کالج کی بس تیز رفتاری کی باعث اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں  2 طالبعلم جاں بحق ہو گئے
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ باماں کا رہائشی افتخار اور چک بھٹی کا امداد  موقع پر  ہی دم توڑ گئے جبکہ  15 طلباء شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122   کے اہلکاروں نے  زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال  حافظ آباد منتقل کر دیا  ہے ۔ جہاں پر2 کی حالت ابھی بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دو طلبہ کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں میو ہسپتال  لاہور ریفر کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔