کیلی فورنیا: ایپل نے آئی فون ایکس ، آئی فون 8 اور آئی فون پلس متعارف کروانے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمت میں بھی کمی کردی۔ کمپنی کی جانب سے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالر یعنی 10 ہزار 538 روپے جب کہ آئی فون ایس ای کی قیمت میں 50 ڈالر یعنی 5 ہزار 269 پاکستانی روپے کمی کا اعلان کیا۔
پاکستان میں اس وقت آئی فون 7 کی قیمت 69 ہزار روپے ہے جس کا مطلب ہے کہ اب یہ ماڈل 58 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح آئی فون 6 ایس کی قیمت 59 ہزار روپے ہے جو اب 50 ہزار روپے سے بھی کم میں خریدا جاسکے گا۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود آئی فون 7 اور 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان میں ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 اور اے آر کٹ موجود ہوگا۔
ایپل نے اپنے پرانے آئی فونز سستے کر دیے
11:13 PM, 13 Sep, 2017