شاہد آفریدی نے ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور کے علاج کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور کے علاج کا اعلان کردیا
کیپشن: image by twitter

کراچی :عالمی شہرت یافتہ سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کینسر کے مرض کا شکار ٹیبل ٹینس کی کمسن کھلاڑی مہک انور کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔

مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی ہیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں ، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے والد نے حکومت سے کم سن کھلاڑی کے علاج کی درخواست کی تھی۔

ان کی اس اپیل کا نئی حکومت نے نوٹس لیا تھا اور وزیراطلاعات فواد چوہدری نے 21اگست کو اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نے مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا تھا۔

5f773b73e8e0c392dad9506b2b04eb7d

اس ٹوئٹ کے دو دن بعد رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا مہک کے گھر جا کر تیمارداری کی تھی لیکن 20دن گزرنے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی۔

مہک نے بتایا کہ ان کے والدین کی علاج پر تمام تر پونجی خرچ ہو چکی ہے اور انہوں نے کافی قرض بھی لیا لیکن اب ان کے پاس اس علاج کو جاری رکھنے کی سکت نہیں۔

مہک انور اور ان کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مدد کی درخواست کی تھی لیکن اس کے جواب میں فواد چوہری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دست بردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں۔